المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8889
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : إِنَّمَا أَسْرَعْتُ أَوْ عَجَّلْتُ لِتَفْرُغَ الْأُمُّ إِلَى صَبِيِّهَا وَسَمِعَ صَوْتَ الصَّبِيِّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فجر کی نماز قرآن کی دو سب سے چھوٹی سورتوں کے ساتھ پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ نماز مکمل کر چکے تو ہماری طرف رخ کر کے فرمایا: ”میں نے نماز مختصر کرنے میں جلدی اس لیے کی کہ ماں اپنے بچے کی طرف فارغ ہو جائے“، کیونکہ آپ ﷺ نے بچے کے رونے کی آواز سن لی تھی۔