المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8883
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ : ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ ، وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ كَالْكَلْبِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا أَسَدٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سجدوں میں اعتدال اختیار کرو، اور تم میں سے کوئی شخص اپنے بازو کتے کی طرح (زمین پر) نہ بچھائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید سے اسد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“