المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ : ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ وَسَدَمَهُ ، وَلَهَا يَشْخَصُ ، وَلَهَا يَنْصَبُ وَيَطْلُبُ ، جَعَلَ اللهُ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ ، وَمَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هَمَّهُ وَسَدَمَهُ ، وَلَهَا يَشْخَصُ ، وَلَهَا يَنْصَبُ وَيَطْلُبُ ، جَعَلَ اللهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ ، وَجَمَعَ لَهُ الضَّيْعَةَ ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ صَاغِرَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا أَسَدٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ ، وَهَمَّامٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ هَمَّامٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کی فکر اور غم دنیا ہی ہو، وہ اسی کے لیے سفر کرے، اسی کے لیے مشقت اٹھائے اور اسی کی طلب میں لگا رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اس کی جائیداد و کاروبار کو بکھیر دیتا ہے اور اسے دنیا سے صرف وہی ملتا ہے جو اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ اور جس شخص کی فکر اور غم آخرت ہو، وہ اسی کے لیے سفر کرے، اسی کے لیے مشقت اٹھائے اور اسی کی طلب میں لگا رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مالداری اس کے دل میں رکھ دیتا ہے، اس کی جائیداد و کاروبار کو سمیٹ کر اکٹھا کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل و رسوا ہو کر اس کے پاس آتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے اسد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قتادہ سے ایوب بن خوط اور ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہمام سے داود بن محبر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن یحییٰ ازدی منفرد ہیں۔“