المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا أَبُو هِلَالٌ الرَّاسِبِيُّ : نَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَعَدَنِي رَبِّي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي مِائَةَ أَلْفٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، زِدْنَا ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا ، وَحَثَا بِهَا ، ثُمَّ قَالَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، زِدْنَا ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا ، فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، زِدْنَا ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا ، فَقَالَ عُمَرُ : يَدُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : مَا لَنَا ذَلِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : إِنَّ اللهَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُدْخِلَ النَّاسَ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ وَاحِدَةٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ : I " صَدَقَ عُمَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا أَبُو هِلَالٍ I " وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَرَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ایک لاکھ آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے اس میں اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ فرمایا اور اس سے ایک لپ بھری۔ پھر انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے مزید اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے پھر اسی طرح اشارہ فرمایا۔ انہوں نے پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے مزید اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے ہاتھ سے پھر اسی طرح اشارہ فرمایا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ابوبکر! بس کیجیے (آپ کے مانگنے کی وجہ سے نبی ﷺ اپنا ہاتھ بھرتے جا رہے ہیں)۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ابن خطاب! اس میں ہمارا کیا حرج ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک اللہ اس پر قادر ہے کہ وہ سب لوگوں کو ایک ہی لپ میں جنت میں داخل کر دے۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، ابوہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے معمر نے قتادہ سے، انہوں نے نضر بن انس سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور معاذ بن ہشام دستوائی نے اپنے والد سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابوبکر بن انس سے، انہوں نے ابوبکر بن عمیر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“