المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8881
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ : نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْكَافِرَ لَيُلْجَمُ بِعَرَقِهِ مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ الْيَوْمِ ، يَعْنِي : يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، حَتَّى يَقُولَ : يَا رَبِّ ، أَرِحْنِي وَلَوْ إِلَى النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْغَفَّارِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک کافر قیامت کے دن کی شدت کے سبب اپنے پسینے میں لگام کی طرح جکڑا ہوا ہوگا، یہاں تک کہ وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے راحت دے دے، چاہے آگ ہی میں (بھیج کر) ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں علی بن معبد منفرد ہیں۔“