المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدٌ : نَا عَافِيَةُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ تَبْكِي ، فَقَالَ : مَا يُبْكِيكِ ؟ فَقَالَتْ : I " مَا أَشَاءُ أَنْ أَبْكِي إِلَّا بَكَيْتُ ، مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَشْبَعْ مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ مَرَّتَيْنِ يَوْمًا ثُمَّ انَّهَارَتْ عَلَيْهَا الدُّنْيَا I " وَلَقَدْ كُنَّا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْمَاءُ وَالتَّمْرُ ، وَلَقَدْ مَاتَ وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ حَتَّى افْتَكَّهَا أَبُو بَكْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَافِيَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس (مسروق رحمہ اللہ) آئے تو وہ رو رہی تھیں، انہوں نے پوچھا: ”آپ کیوں رو رہی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں جب بھی رونا چاہوں رو پڑتی ہوں؛ نبی کریم ﷺ اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ ﷺ نے کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گندم کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا، پھر (بعد میں) ہم پر دنیا کی کشائش ٹوٹ پڑی۔ اور ہم پر چار چار مہینے ایسے گزرتے کہ ہمارے پاس پانی اور کھجور کے سوا کھانے کو کچھ نہ ہوتا۔ اور آپ ﷺ اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ ﷺ کی زرہ رہن رکھی ہوئی تھی، یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے چھڑایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عافیہ سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“