المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : دَعَا رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ . قَالَ : وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ ذَاتَ مَرَّةٍ ، يَقُولُ : وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، مَا أَصْبَحَ عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَاعُ تَمْرٍ ، وَلَا صَاعُ بُرٍّ I " ، وَإِنَّ لَهُ يَوْمَئِذٍ لَتِسْعَ نِسْوَةٍ ، وَلَقَدْ رَهَنَ دِرْعًا لَهُ عِنْدَ يَهُودِيٍّ بِالْمَدِينَةِ ، أَخَذَ فِيهِ طَعَامًا ، مَا وَجَدَ مَا يَفْتَكُّهَا بِهِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، وَآدَمُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو جو کی روٹی اور بدبودار (متغیر ہو چکی) چکنائی پر مدعو کیا۔ انہوں نے کہا: ”اور میں نے ایک بار آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! آلِ محمد کے پاس آج صبح نہ کھجور کا ایک صاع ہے اور نہ گندم کا ایک صاع۔“ حالانکہ اس وقت آپ ﷺ کی نو بیویاں تھیں۔ اور آپ ﷺ نے اپنی ایک زرہ مدینہ کے ایک یہودی کے پاس رہن رکھ کر اس سے غلہ لیا تھا، اور آپ ﷺ کو اتنا مال میسر نہ ہوا کہ اسے چھڑا لیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شیبان سے اسد بن موسیٰ اور آدم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“