❮
❯
حدیث نمبر: 8872
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ هِصَّانَ بْنِ كَاهِنٍ قَالَ : أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، قَالَتْ : أُهْدِيَ لَنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ رِجْلُ شَاةٍ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ : I " وَاللهِ إِنِّي لَأُمْسِكُهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَجُزُّهَا I " أَوْ I " أَمْسَكَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَجُزُّهَا I " ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، عَلَى مِصْبَاحٍ ذَاكَ ؟ قَالَتْ : I " لَوْ كَانَ عِنْدَنَا دُهْنُ مِصْبَاحٍ لَأَكَلْنَاهُ ، إِنْ كَانَ لَيَأْتِي عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ مَا يَخْتَبِزُونَ فِيهِ خُبْزًا ، وَلَا يَطْبُخُونَ فِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَسَدُ بْنُ مُوسَى I " وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ

ہصان بن کاہن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ ایک رات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر سے ہمارے پاس بکری کی ایک ران ہدیہ میں آئی۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اسے رسول اللہ ﷺ کے لیے تھامے ہوئے تھی اور آپ ﷺ اسے کاٹ رہے تھے“ یا فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اسے تھام رکھا تھا اور میں اسے کاٹ رہی تھی۔“ میں نے کہا: ”اے ام المومنین! کیا چراغ کی روشنی میں (یہ ہو رہا تھا)؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر ہمارے پاس چراغ کا تیل ہوتا تو ہم اسے کھا لیتے۔ آلِ محمد ﷺ پر ایسا بھی ہوتا کہ پورا مہینہ گزر جاتا، نہ وہ روٹی پکاتے اور نہ کوئی چیز پکاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید سے عدی بن مفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔ اور اس حدیث کو سلیمان بن مغیرہ نے حمید بن ہلال سے، انہوں نے ابوبردہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8872
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجال أحمد رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 322»»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25270، 26465، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6354»