المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8851
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا هِلَالُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَبَطِيُّ : حَدَّثَنِي أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ قَالَ : أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ وَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أَيُّمَا رَجُلٍ عَادَ مَرِيضًا فَإِنَّهُ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ إِلَّا أَخُوهُ هِلَالٌ .
ترجمہ
ہارون بن ابی داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے ابو حمزہ! جگہ دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی عیادت کے لیے آئیں۔“ تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب وہ مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون سے ان کے بھائی ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“