المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8852
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا سَلَّامٌ : ثَنَا يَزِيدُ الضَّبِّيُّ : ثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ : مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ أَحَدٍ صَلَاةً أَخَفَّ وَلَا أَوْجَزَ فِي تَمَامٍ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ إِلَّا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر ہلکی اور اختصار والی مگر مکمل نماز کسی کے پیچھے نہیں پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید ضبی سے سلام بن مسکین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“