المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ : نَا الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتٍ : ثَنَا أَبُو لَبِيدٍ قَالَ : أُرْسِلَتِ الْخَيْلُ زَمَنَ الْحَجَّاجِ ، وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ أَمِيرٌ عَلَى الْبَصْرَةِ ، فَلَمَّا جَاءَتِ الْخَيْلُ ، قُلْنَا : لَوْ مِلْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَسَأَلْنَاهُ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، أَكُنْتُمْ تُرَاهِنُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَأَتَيْنَاهُ وَهُوَ فِي قَصْرِهِ بِالزَّاوِيَةِ ، فَسَأَلْنَاهُ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، أَكُنْتُمْ تُرَاهِنُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَاهِنُ ؟ فَقَالَ : I " نَعَمْ ، وَاللهِ لَقَدْ رَاهَنَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ ، يُقَالُ لَهَا : سَبْحَةُ ، فَسَبَقَ النَّاسَ ، فَهَشَّ لِذَلِكَ وَأَعْجَبَهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي لَبِيدٍ إِلَّا الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ .
ابو لبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حجاج کے زمانے میں گھوڑوں کی دوڑ کروائی گئی، اس وقت حکم بن ایوب بصرہ کے امیر تھے۔ جب گھوڑے آ گئے تو ہم نے کہا: ”کاش ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں اور ان سے پوچھیں: اے ابو حمزہ! کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں شرط لگا کر دوڑ کرواتے تھے؟“ چنانچہ ہم ان کے پاس آئے، وہ اس وقت مقام زاویہ میں اپنے محل میں تھے، ہم نے ان سے پوچھا: ”اے ابو حمزہ! کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں شرط لگا کر دوڑ کرواتے تھے؟ کیا رسول اللہ ﷺ بھی شرط لگاتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، اللہ کی قسم! آپ ﷺ نے اپنے ایک گھوڑے پر شرط لگائی تھی جسے سبحہ کہا جاتا تھا، وہ سب لوگوں سے آگے نکل گیا تو آپ ﷺ اس پر بہت خوش ہوئے اور وہ آپ ﷺ کو بہت پسند آیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو لبید سے زبیر بن خریت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سعید بن زید منفرد ہیں۔“