المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ نَافِعٍ : حَدَّثَنِي أَخِي دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ ، أَخُو الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ فِي بَطْنِي حَدَثًا ، فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ ، فَقَالَ : إِنَّا لَا نَقْتُلُ مَا فِي بَطْنِكِ لِذَنْبِكِ انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي مَا فِي بَطْنِكِ I " ، فَانْطَلَقَتْ ، فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَتْ فَقَالَتْ : قَدْ وَضَعْتُ فَقَالَ : I " انْطَلِقِي فَأَرْضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ I " ، فَلَمَّا فَطَمَتْهُ جَاءَتْ فَقَالَتْ : قَدْ فَطَمْتُهُ يَا رَسُولَ اللهِ . فَقَالَ : I " انْطَلِقِي فَاكْفُلِيهِ I " فَانْطَلَقَتْ فَجَاءَتْ هِيَ وَأُخْتُهَا تَمْشِيَانِ ، فَعَجِبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَبْرِهَا ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهَا ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : I " انْطَلِقْ ، فَإِذَا وُضِعَتْ فِي حَفْرِهَا فَقُمْ بَيْنَ يَدَيْهَا حَتَّى تَكُونَ نَصْبَ عَيْنَيْهَا ، فَأَشِرْ إِلَيْهَا I " ، وَأَمَرَ رَجُلًا ، فَقَالَ : I " انْطَلِقْ إِلَى حَجَرٍ عَظِيمٍ ، فَأْتِهَا مِنْ خَلْفِهَا ، فَارْمِهَا ، فَاشْدَخْهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ ، وَلَا عَنْ دُوَيْدٍ إِلَّا أَخُوهُ مَسْلَمَةُ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پیٹ میں (ناجائز) حمل ہے، لہٰذا مجھ پر حد قائم فرما دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم تمہارے گناہ کے سبب اس بچے کو قتل نہیں کریں گے جو تمہارے پیٹ میں ہے، جاؤ، یہاں تک کہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لو۔“ چنانچہ وہ چلی گئی، پھر جب اس نے بچہ جن دیا تو آئی اور کہا: ”میں نے بچہ جن دیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور اسے دودھ پلاؤ یہاں تک کہ اس کا دودھ چھڑا دو۔“ پھر جب اس نے دودھ چھڑا دیا تو آئی اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اس کا دودھ چھڑا دیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور اس کی کفالت کرو۔“ چنانچہ وہ چلی گئی، پھر (کچھ عرصے بعد) وہ اور اس کی بہن پیدل چلتی ہوئی آئیں، تو رسول اللہ ﷺ کو اس کے صبر و استقامت پر تعجب ہوا، پھر آپ ﷺ نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا۔ پھر نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”جاؤ، جب اسے اس کے گڑھے میں رکھ دیا جائے تو اس کے سامنے کھڑے ہو جانا یہاں تک کہ وہ تمہیں اپنی نگاہوں کے سامنے دیکھے، پھر اس کی طرف اشارہ کرنا۔“ اور آپ ﷺ نے ایک اور آدمی کو حکم دیا تو فرمایا: ”ایک بڑے پتھر کے پاس جاؤ، پھر اس کے پیچھے سے آ کر اسے مارو اور اس کا سر کچل دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن مسلم سے دوید بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ دوید سے اس کے بھائی مسلمہ بن نافع کے سوا کسی نے روایت کیا ہے، اس میں بقیہ بن ولید منفرد ہیں۔“