المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8848
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَلَفُوا ، فَقَالُوا : نَسْتَخِيرُ رَبَّنَا ، نُرْسِلُ إِلَى اللَّاحِدِ وَإِلَى الضَّارِجِ ، فَأَيُّهُمَا سَبَقَ تَرَكْنَا ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِمَا ، فَسَبَقَ صَاحِبُ اللَّحْدِ ، فَلَحَدُوا لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو لوگوں (صحابہ) میں (قبر کی بابت) اختلاف ہوا، چنانچہ انہوں نے کہا: ”ہم اپنے رب سے خیر طلب کرتے ہیں، لحد (بغلی قبر) بنانے والے اور ضریح (صندوقی قبر) کھودنے والے، دونوں کی طرف آدمی بھیجتے ہیں، ان میں سے جو پہلے پہنچ گیا ہم دوسرے کو چھوڑ دیں گے۔“ پھر انہوں نے دونوں کی طرف آدمی بھیجے تو لحد بنانے والا پہلے پہنچ گیا، چنانچہ صحابہ نے رسول اللہ ﷺ کے لیے لحد (بغلی قبر) بنائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے مبارک بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“