المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : صَبَّحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ بُكْرَةً وَقَدْ فَتَحُوا الْحِصْنَ ، فَخَرَجُوا وَمَعَهُمُ الْمَسَاحِي ، فَلَمَّا رَأَوْهُ عَادُوا إِلَى الْحِصْنِ ، وَقَالُوا : مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ ، إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ صبح سویرے خیبر پر پہنچے، جبکہ خیبر والے (اپنے) قلعے کھول چکے تھے اور کدالیں لے کر باہر نکلے ہوئے تھے۔ جب انہوں نے آپ ﷺ کو دیکھا تو قلعے کی طرف لوٹ گئے اور کہنے لگے: ’محمد اور لشکر! محمد اور لشکر!‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ خیبر برباد ہو گیا۔ ہم جب کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ ان لوگوں کی صبح بہت بری ہو جاتی ہے جنہیں (عذاب سے) ڈرایا جا چکا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے سفیان بن عیینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“