المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى : نَا مُفَضَلُ بْنُ فَضَالَةَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، جَائِزَتَهُ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ ، وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَهُ حَتَّى يُحْرِجَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کی عزت و تکریم کرے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کرے، اس کا خصوصی اعزاز و اکرام ایک دن اور ایک رات ہے، اور مہمان نوازی تین دن تک ہے، اس کے بعد جو کچھ ہو وہ صدقہ ہے، اور مہمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ میزبان کے پاس اتنا ٹھہرا رہے کہ اسے تنگی میں ڈال دے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے مفضل بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“