المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8845
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ بَكْرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي أَئِمَّةٌ يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِغَيْرِ وَقْتِهَا ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ ، فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُ نَافِلَةً I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ ذَكْوَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے وقت پر نہیں پڑھیں گے۔ جب وہ ایسا کریں تو تم نماز اپنے وقت پر پڑھ لو اور ان کے ساتھ پڑھی جانے والی اپنی نماز کو نفل بنا لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن ابی زیاد سے داود بن بکر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمر بن حفص بن ذکوان اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“