المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا خَالِدٌ : نَا عِيسَى بْنُ الْمُطَّلِبِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ : لَأَصُومَنَّ مَا عِشْتُ ، وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتَ الَّذِي قُلْتَ : لَأَصُومَنَّ الدَّهْرَ مَا عِشْتُ ، وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ ؟ I " فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو : قَدْ قُلْتُ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " صُمْ وَأَفْطِرْ ، وَصَلِّ وَنَمْ ، وَصُمْ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا I " قَالَ : إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ : I " تَصُومُ يَوْمًا وَتُفْطِرُ يَوْمَيْنِ I " ، فَقَالَ : إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى عَلَى أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " تَصُومُ يَوْمًا وَتُفْطِرُ يَوْمًا I " قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُطَّلِبِ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے (کسی موقع پر) کہا: ”جب تک میں زندہ رہوں گا ضرور روزے رکھوں گا اور جب تک زندہ رہوں گا ضرور رات بھر قیام کروں گا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم ہی ہو جس نے کہا ہے کہ جب تک زندہ رہوں گا ہمیشہ روزے رکھوں گا اور جب تک زندہ رہوں گا رات بھر قیام کروں گا؟“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے یہ بات کہی ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو، نماز بھی پڑھو اور سوؤ بھی، اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھ لیا کرو، کیونکہ ہر نیکی کا بدلہ دس گنا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اپنے آپ میں اس سے زیادہ کی طاقت پاتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دن روزہ رکھو اور دو دن افطار کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اپنے آپ میں اس سے افضل (یعنی زیادہ) پر قدرت پاتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ میں اس سے بھی زیادہ طاقت پاتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے افضل کوئی (روزہ) نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عیسیٰ بن مطلب سے خالد بن نزار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“