المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8830
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : نَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ : لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، وَأَنَا بِالْبَلَاطِ ، وَقَدْ شَبَّكْتُ بَيْنَ أَصَابِعِي ، فَقَالَ : أَيْنَ تُرِيدُ ؟ قُلْتُ : أُرِيدُ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ ، ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الْمَسْجِدَ ، فَإِنَّهُ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُشَبِّكْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ .
ترجمہ
ابو ثمامہ حناط رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے، اس وقت میں بلاط (کے مقام) میں تھا اور میں نے اپنی انگلیوں میں انگلیاں ڈال رکھی تھیں۔ انہوں نے پوچھا: ”کہاں کا ارادہ ہے؟“ میں نے کہا: ”مسجد جانا چاہتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے، پھر مسجد کے ارادے سے نکلے تو وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہوتا ہے جب تک اپنی انگلیوں میں انگلیاں نہ ڈالے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ثمامہ سے داود بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“