المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ حِينَ زَاغَتِ الشَّمْسُ ، فَوَقَفَ بِعَرَفَةَ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، وَأَشْهَدَ اللهَ عَلَيْهِمْ ، وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ مَسْئُولُونَ عَنِّي ، فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ ؟ قَالُوا : نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ ، فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ اشْهَدْ I " ، فَقَالَ قَوْلًا كَثِيرًا ، وَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِلظُّهْرِ ، ثُمَّ قَامَ ، فَصَلَّى الظُّهْرَ بَعْدَ الْخُطْبَةِ ، ثُمَّ أَقَامَ لِلْعَصْرِ ، فَصَلَّى الْعَصْرَ ، ثُمَّ رَكِبَ فَوَقَفَ ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ دَفَعَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَتَيْنِ ، ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ ، فَصَلَّى الصُّبْحَ وَوَقَفَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سورج ڈھل گیا تو (اپنے پڑاؤ سے) نکلے اور عرفہ میں وقوف فرمایا، پھر لوگوں کو خطبہ دیا، اللہ کو ان پر گواہ بنایا اور خود انھیں ان کے اپنے نفسوں پر گواہ بنایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا، تو تم کیا جواب دو گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے (پیغام) پہنچا دیا۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہنا۔“ اور آپ ﷺ نے اور بھی بہت کچھ ارشاد فرمایا۔ پھر مؤذن نے ظہر کی اذان کہی، آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور خطبے کے بعد ظہر کی نماز پڑھائی، پھر عصر کی اقامت کہی گئی تو عصر کی نماز پڑھائی، پھر سوار ہو کر (وقوف کی جگہ) ٹھہرے۔ جب سورج غروب ہو گیا تو مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے، وہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پڑھیں، پھر فجر طلوع ہونے تک لیٹے رہے، پھر صبح کی نماز پڑھی اور (مشعرِ حرام میں) وقوف فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن علی سلمی سے اس حدیث کو عبدالرحیم بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“