المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8827
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أُسَامَةَ قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَانَ الْحُدَيْبِيَةِ ، وَمُطِرْنَا مَطَرًا لَمْ يُبَلِّلْ أَسَافِلَ نِعَالِنَا ، إِذْ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَشْعَثُ فِي حَدِيثِهِ أَبَا قِلَابَةَ I " وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُلَيْحِ عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے خوب یاد ہے کہ میں صلح حدیبیہ کے زمانے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا، ہم پر اتنی (ہلکی) بارش ہوئی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے بھی تر نہ ہوئے، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان کیا: ”اپنی اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اشعث سے اس حدیث کو عبدالرحیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اشعث نے اپنی حدیث میں ابو قلابہ کا ذکر نہیں کیا۔ جبکہ اسے سفیان ثوری رحمہ اللہ نے خالد سے، انھوں نے ابو قلابہ سے، انھوں نے ابو ملیح سے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“