المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8825
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَقَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْغَائِطَ قَالَ : I " بِاسْمِ اللهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ ، الْخَبِيثِ الْمُخْبِثِ ، الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ ، وَقَتَادَةَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیت الخلا میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «بِاسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ، الْخَبِيثِ الْمُخْبِثِ، الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اللہ کے نام سے، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک اور پلید، خود خبیث اور دوسروں کو خبیث بنانے والے، مردود شیطان سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن بصری اور قتادہ رحمہما اللہ سے اس حدیث کو اسماعیل بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالرحیم بن سلیمان منفرد ہیں۔“