المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ ، وَيَسْتَكْثِرْنَهُ ، عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بَادَرْنَ الْحِجَابَ ، فَدَخَلَ عُمَرُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَاءِ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدِي ، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ تَبَادَرْنَ الْحِجَابَ ، فَقَالَ عُمَرُ : فَأَنْتَ كُنْتَ أَحَقَّ أَنْ يَهَبْنَ ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ : أَيْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلَمْ تَهَبْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قُلْنَ : نَعَمْ ، أَنْتَ أَغْلَظُ وَأَفَظُّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ قَطُّ سَالِكًا فَجًّا إِلَّا سَلَكَ غَيْرَ فَجِّكَ .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت مانگی، اس وقت آپ ﷺ کے پاس قریش کی کچھ عورتیں بیٹھی آپ ﷺ سے گفتگو کر رہی تھیں اور (نفقہ وغیرہ میں) زیادہ کا مطالبہ کر رہی تھیں، ان کی آوازیں بلند تھیں۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردے کی اوٹ میں ہو گئیں۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے تو رسول اللہ ﷺ مسکرا رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے ان عورتوں پر تعجب ہوا جو میرے پاس تھیں، جب انہوں نے تمہاری آواز سنی تو جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ ﷺ اس بات کے زیادہ حق دار تھے کہ یہ آپ سے ڈرتیں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ان عورتوں سے) کہا: ”اے اپنی جانوں کی دشمنو! تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہ ﷺ سے نہیں ڈرتیں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، کیونکہ آپ رسول اللہ ﷺ کی نسبت زیادہ سخت اور درشت مزاج ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان جب بھی تمہیں کسی راستے پر چلتے ہوئے ملتا ہے تو وہ تمہارے راستے کو چھوڑ کر کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے۔“