المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ ، فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللهُ ، ثُمَّ نَزَعَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ ، لِيَغْفِرَ اللهُ لَهُ ، ثُمَّ اسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَأَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ I " .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میں نے خود کو ایک کنویں پر دیکھا، میں نے اس میں سے جتنا اللہ نے چاہا پانی کھینچا، پھر ابن ابی قحافہ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے ایک یا دو ڈول کھینچے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر وہ ڈول بڑے چرسے (بڑے ڈول) میں بدل گیا تو اسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تھام لیا، اور میں نے لوگوں میں کوئی ایسا نادرِ روزگار شہسوار نہیں دیکھا جو ان کی طرح پانی کھینچتا ہو، یہاں تک کہ لوگوں نے (اپنے اونٹوں کو سیراب کر کے) حوض کے پاس ان کے ٹھکانے بنا لیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو یزید بن الہاد رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم بن سعد رحمہ اللہ سے، لیث بن سعد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“