المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8782
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ ، وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، عَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ I " فَقَالُوا : فَمَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الدِّينُ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ مجھ پر پیش کیے جا رہے ہیں اور ان پر قمیصیں ہیں، کسی کی قمیص سینے تک پہنچتی ہے اور کسی کی اس سے کم۔ اور میرے سامنے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پیش کیے گئے، ان پر ایسی قمیص تھی جسے وہ گھسیٹ رہے تھے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دین۔“