المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8762
وَبِهِ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْأَغَرُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ ، وَجَاءُوا يَسْمَعُونَ الذِّكْرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهَا : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے (مقرر) ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے کا نام پہلے، پھر اس کے بعد آنے والے کا لکھتے جاتے ہیں، پھر جب امام (منبر پر) بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیفے لپیٹ دیتے ہیں اور ذکر (خطبہ) سننے کے لیے آ جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ سے خالد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، لیث رحمہ اللہ اس روایت میں منفرد ہیں۔“