المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8763
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي خَالِدٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْلَا قُرْبُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ يَا عَائِشَةُ أَمَرْتُ بِالْكَعْبَةِ فَهُدِمَتْ ، فَأَلْصَقْتُ بَابَهَا بِالْأَرْضِ ، وَجَعَلْتُ فِيهَا بَابَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا أَبَانُ ، وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر تمہاری قوم کفر کے زمانے سے اتنی قریب نہ ہوتی تو میں کعبہ کو گرانے کا حکم دیتا، پھر اس کا دروازہ زمین کے برابر کر دیتا اور اس میں دو دروازے رکھ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو النضر سے ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابان سے سعید بن ابی ہلال کے سوا کسی نے نہیں کیا۔ لیث نے خالد سے روایت کرنے میں تفرد اختیار کیا ہے۔“