المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8761
وَبِهِ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِالْمَدِينَةِ ، يَقُولُ : يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ صِيَامُهُ ، قَالَ مُعَاوِيَةُ : فَإِنِّي صَائِمٌ ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلْيَصُمْ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُفْطِرَ فَلْيُفْطِرْ يَعْنِي بِذَلِكَ نَفْسَهُ .
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”اے اہلِ مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’یہ عاشوراء کا دن ہے اور تم پر اس کا روزہ فرض نہیں کیا گیا۔‘“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تو روزے سے ہوں، لہٰذا جو روزہ رکھنا پسند کرے وہ رکھ لے اور جو نہ رکھنا چاہے وہ نہ رکھے۔“ یعنی اس سے مراد وہ خود تھے۔