المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8753
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ ثَفِنَةِ نَاقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَلَمَّا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَالَ : لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کے گھٹنے کے پاس موجود تھے، پھر جب اونٹنی آپ ﷺ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: «لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا» ”میں عمرہ اور حج (دونوں) کے لیے حاضر ہوں۔“
یہ حدیث سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ سے خالد بن یزید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔