المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8752
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، إِذَا سَجَدَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْأُولَى يَقْعُدُ عَلَى أَطْرَافِ أَصَابِعِهِ ، وَيَقُولُ : إِنَّهُ مِنَ السُّنَّةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ابْنُ عَجْلَانَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
ابو الزبیر مکی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے اور پہلے سجدے سے سر اٹھاتے تو اپنی انگلیوں کے سروں پر بیٹھتے، اور فرماتے: ”یہ سنت میں سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو الزبیر رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابن عجلان رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ نے، اور سعید رحمہ اللہ سے صرف خالد بن یزید رحمہ اللہ نے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“