المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَخْبَرَهُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ ، وَعِنْدَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بِلَحْمِ ضَبٍّ ، فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ : أَخْبِرُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هُوَ ، فَلَمَّا أُخْبِرَ بِهِ تَرَكَهُ ، فَقَالَ لَهُ خَالِدٌ : أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنِّي أَعَافُهُ فَأَخَذَ خَالِدٌ يَتَمَشْمَشُ عِظَامَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف فرما تھے اور آپ ﷺ کے پاس سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، کہ آپ ﷺ کی خدمت میں گوہ کا گوشت پیش کیا گیا۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کو بتا دو کہ یہ کیا چیز ہے۔“ چنانچہ جب آپ ﷺ کو بتایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے چھوڑ دیا۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن مجھے اس سے طبعی کراہت محسوس ہوتی ہے۔“ پھر سیدنا خالد رضی اللہ عنہ اس کی ہڈیاں چوسنے لگے۔
یہ حدیث محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور سعید رحمہ اللہ سے خالد بن یزید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔