المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8747
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ ، أَنَّ أَبَا السُّمَيْطِ سَعِيدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَهْرِيَّ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَوْصِنِي قَالَ : I " اعْبُدِ اللهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، زِدْنِي قَالَ : I " إِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ I " قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، زِدْنِي قَالَ : I " اسْتَقِمْ ، وَلْيَحْسُنْ خُلُقُكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمَهْرِيِّ إِلَّا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مزید فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم سے کوئی برائی ہو جائے تو (اس کے بعد) نیکی کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مزید فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”استقامت اختیار کرو اور اپنے اخلاق اچھے رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی سعید مہری سے صرف حرملہ بن عمران نے روایت کیا ہے۔“