المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8746
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ : حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الرِّفْقُ فِي الْمَعِيشَةِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”معاش میں نرمی و اعتدال اختیار کرنا بعض تجارت (کے نفع) سے بہتر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن صالح منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“