المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8738
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ ، وَالْمُزَابَنَةِ ، وَالْمُخَابَرَةِ ، وَعَنْ كِرَى الْأَرْضِ ، وَقَالَ : I " إِمَّا أَنْ تَزْرَعُوهَا ، أَوْ تُزْرِعُوهَا إِخْوَانَكُمْ ، أَوْ تَدَعُوهَا I " لَمْ يَرْوِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ سے اور زمین کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”یا تو تم خود اس میں کاشت کرو، یا اپنے بھائیوں کو کاشت کے لیے دے دو، یا اسے یوں ہی چھوڑے رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسحاق بن ابی فروہ نے ابو الزبیر سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت بیان نہیں کی، اس روایت کو بیان کرنے میں لیث منفرد ہیں۔“