المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8737
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ لَا يَنْزِعُ الْعِلْمَ مِنْكُمْ بَعْدَمَا أَعْطَاكُمُوهُ انْتِزَاعًا ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعُلَمَاءَ بِعِلْمِهِمْ ، وَيَبْقَى النَّاسُ جُهَّالًا فَيُسْأَلُوا فَيُفْتُونَ فَيَضِلُّونَ وَيُضِلُّونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ الْأَشَجِّ ، وَلَا عَنْ يَعْقُوبَ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ السَّائِبِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں علم عطا کرنے کے بعد اسے تم سے کھینچ کر نہیں چھینے گا، لیکن وہ علماء کو ان کے علم سمیت اٹھا لے گا، اور لوگ جاہل رہ جائیں گے، ان سے مسئلے پوچھے جائیں گے تو وہ (بغیر علم کے) فتوے دیں گے، پس خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید مقبری سے یعقوب بن اشج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یعقوب سے اسامہ بن زید کے سوا کسی نے نہیں، اور اسامہ سے عمر بن سائب کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔“