المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَالِي كُلُّهُ صَدَقَةٌ . قَالَ : فَافْتَقَرَ أَبَوَاهُ حَتَّى جَلَسَا مَعَ الْأَوْفَاضِ ، ثُمَّ جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَانَ ابْنُنَا مِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ مَالًا ، فَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ ، وَافْتَقَرْنَا حَتَّى جَلَسْنَا مَعَ الْأَوْفَاضِ قَالَ : صَدَقَةُ ابْنِكُمَا رَدٌّ عَلَيْكُمَا ، ثُمَّ تُوُفِّيَا ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ابْنِهِمَا : I " أَنِ ارْدُدِ الصَّدَقَةَ ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تُوَرَّثُ ، وَلَا تُعْتَمَرُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میرا سارا مال صدقہ ہے۔“ پھر اس کے والدین محتاج ہو گئے یہاں تک کہ وہ مفلس و نادار لوگوں کے ساتھ جا بیٹھے، پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارا بیٹا انصار میں سب سے زیادہ مال دار لوگوں میں سے تھا، اس نے اپنا سارا مال صدقہ کر دیا اور ہم محتاج ہو گئے، یہاں تک کہ ہم مفلس لوگوں کے ساتھ بیٹھنے لگے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کا صدقہ تم دونوں کو لوٹا دیا جائے گا۔“ پھر وہ دونوں فوت ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے بیٹے کی طرف پیغام بھیجا: ”صدقہ (دوبارہ صدقے میں) لوٹا دو، کیونکہ صدقہ وراثت میں نہیں چلتا اور نہ اسے عمر بھر کے لیے دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اسے بیان کرنے میں لیث منفرد ہیں۔“