المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : دَخَلَ نَفَرٌ يَعْنِي عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، فَقَالُوا : حَدِّثْنَا بَعْضَ حَدِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَمَا أُحَدِّثُكُمْ ؟ كُنْتُ جَارَهُ ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا ، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا ، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا I " ، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”ہمیں رسول اللہ ﷺ کی کچھ احادیث سنائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں کیا سناؤں؟ میں آپ ﷺ کا پڑوسی تھا، جب وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ میری طرف آدمی بھیجتے اور میں وحی لکھتا تھا۔ جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ آخرت کا ذکر کرتے، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ دنیا کا ذکر کرتے، اور جب ہم کھانے پینے کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے۔ تو کیا میں یہ سب کچھ تمہیں آپ ﷺ کے بارے میں بیان کروں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان بن خارجہ سے ولید بن ابی الولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔“