المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8696
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ ، حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ ، أَنَّ مَيْمُونَةَ ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ ، يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا ؟ I " فَقَالُوا : إِنَّهَا مَيْتَةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے، وہ اپنی ایک (مردہ) بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کاش تم اس کی کھال ہی اتار لیتے!“ انہوں نے کہا: ”یہ تو مردار ہے۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور قرظ (کیکر کی قسم کے درخت کے پتے) پاک کر دیتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عالیہ بنت سبیع سے، وہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے، اسی سند کے سوا روایت نہیں کی جاتی، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔“