المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8698
وَبِهِ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ إِسْحَاقَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَلِيلُ الْفِقْهِ خَيْرٌ مِنْ كَثِيرِ الْعِبَادَةِ ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ فِقْهًا إِذَا عَبَدَ اللهَ ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ جَهْلًا إِذَا أُعْجِبَ بِرَأْيِهِ ، إِنَّمَا النَّاسُ رَجُلَانِ ؛ مُؤْمِنٌ وَجَاهِلٌ ، فَلَا تُؤْذِ الْمُؤْمِنَ ، وَلَا تُجَاوِرِ الْجَاهِلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ إِلَّا إِسْحَاقُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تھوڑی سی دین کی سمجھ بہت زیادہ عبادت سے بہتر ہے، اور آدمی کے فقیہ ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کرے، اور آدمی کی جہالت کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنی رائے پر نازاں ہو۔ لوگ دو ہی طرح کے ہیں: مومن اور جاہل، لہٰذا مومن کو تکلیف نہ دو اور جاہل کے پڑوس میں نہ رہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رجاء بن حیوہ سے یہ حدیث اسحاق ابو عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں لیث منفرد ہیں۔“