المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8695
وَبِهِ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَمَرْتَنَا بِالزَّكَاةِ ، زَكَاةِ الْفِطْرِ ، فَنَحْنُ نُؤَدِّيهَا ، فَكَيْفَ بِنَا إِنْ أَدْرَكْنَا وُلَاةً لَا يَضَعُونَهَا مَوَاضِعَهَا ؟ فَقَالَ : أَدُّوهَا إِلَى وُلَاتِكُمْ ، فَإِنَّهُمْ يُحَاسَبُونَ بِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: ”آپ نے ہمیں زکاۃ یعنی صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ہم اسے ادا کرتے ہیں، تو اگر ہمیں ایسے حکمران ملیں جو اسے اس کے مصارف میں خرچ نہ کریں تو ہمارا کیا ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے حکمرانوں کو ادا کرو، کیونکہ ان سے اس کا حساب لیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم سے حکم بن عبداللہ بن قیس بن مخرمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔“