❮
❯
حدیث نمبر: 8688
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ يَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيَنْزِعُ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ يُرْسِلُهُ ، وَلَمْ يَكُنْ يُرَى رُكْبَتُهُ خَارِجَةَ رُكْبَةِ جَلِيسِهِ ، وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ يُكَلِّمُهُ إِلَّا أَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ ، ثُمَّ لَمْ يَصْرِفْهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ كَلَامِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا اللَّيْثُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول تھا کہ جب کوئی شخص آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑتا تو آپ ﷺ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے نہ کھینچتے، یہاں تک کہ وہ آدمی خود ہی چھوڑ دیتا۔ اور آپ ﷺ کا گھٹنا اپنے ہم نشین کے گھٹنے سے آگے بڑھا ہوا نہیں دیکھا جاتا تھا۔ اور جو کوئی آپ ﷺ سے بات کرتا تو آپ ﷺ اس کی طرف اپنا چہرہ مبارک متوجہ فرما لیتے اور اسے اس وقت تک نہ پھیرتے جب تک وہ اپنی بات سے فارغ نہ ہو جاتا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید مقبری رحمہ اللہ سے لیث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8688
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8548»