المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي حَيْثُ مَا دَنَا مِنَ الْبَيْتِ ، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، رُبَّمَا صَلَّيْتَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي يَمُرُّ فِيهِ الْحَائِضُ ، فَلَوْ أَنَّكَ اتَّخَذْتَ مَسْجِدًا تُصَلِّي فِيهِ ، فَقَالَ : عَجَبًا لَكِ يَا عَائِشَةُ ، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ الْمُؤْمِنَ تُطَهِّرُ سَجْدَتُهُ مَوْضِعَهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ .
لَمْ يَرْوِ مَعْبَدٌ عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مَعْبَدٍ إِلَّا ابْنُهُ زُهْرَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ گھر کے جس حصے کے قریب ہوتے وہیں نماز پڑھ لیتے تھے۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بسا اوقات آپ ایسی جگہ نماز پڑھتے ہیں جہاں سے حائضہ عورت گزرتی ہے، کاش آپ نماز پڑھنے کے لیے ایک مخصوص جگہ مقرر کر لیتے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! تم پر تعجب ہے، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ مومن کا سجدہ اس جگہ کو ساتوں زمینوں تک پاک کر دیتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”معبد رحمہ اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی، اور معبد رحمہ اللہ سے بھی ان کے بیٹے زہرہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“