المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ ، حَدَّثَهُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُسَيْنٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّهُ قَالَ عِنْدَ قَتْلِهِمْ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ : أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ ، الْقَاعِدُ عَنْهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي ، وَالْمَاشِي خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي I " ، قِيلَ لَهُ : أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي أَوْ بَسَطَ إِلَيَّ يَدَهُ لِيَقْتُلَنِي قَالَ : I " كُنْ كَابْنَيْ آدَمَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعْدٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا عَيَّاشٌ وَابْنُ لَهِيعَةَ I " .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے جب لوگوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا، اس وقت فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’عنقریب ایک فتنہ برپا ہوگا، اس میں بیٹھا رہنے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا دوڑ کر حصہ لینے والے سے بہتر ہوگا۔‘“ ان سے عرض کیا گیا: ”آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کوئی میرے گھر میں گھس آئے یا مجھے قتل کرنے کے لیے میری طرف ہاتھ بڑھائے (تو میں کیا کروں)؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’آدم کے دونوں بیٹوں میں سے (بہتر بیٹے) کی طرح ہو جاؤ۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے صرف بکیر بن عبداللہ بن اشج کی روایت سے مروی ہے، اور بکیر سے اسے صرف عیاش اور ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“