المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8665
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : أَعْتَقَ رَجُلٌ فِي وَصِيَّتِهِ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَهُ ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُمْ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ ، ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ ، فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے اپنی وصیت میں اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، جبکہ ان کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہیں تھا۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ اس پر بہت ناراض ہوئے، پھر آپ ﷺ نے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی کی اور ان میں سے ایک تہائی کو آزاد کر دیا۔