المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَوْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، مَرَّ بِعَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ رَبِيعَةَ ، وَهُوَ يُصَلِّي مَضْفُورَ الرَّأْسِ ، مَعْقُودٌ مِنْ وَرَائِهِ ، فَتَوَقَّفَ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَبْرَحْ ، فَحَلَّ عُقْدَةَ رَأْسِهِ ، وَأَقَرَّ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ حَلِّهِ ، ثُمَّ جَلَسَ ، فَلَمَّا فَرَغَ ابْنُ الْحَارِثِ مِنَ الصَّلَاةِ أَتَاهُ ، فَقَالَ : عَلَامَ صَنَعْتَ مَا صَنَعْتَ بِرَأْسِي آنِفًا ؟ فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَثَلُ الَّذِي يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُودٌ مِنْ وَرَائِهِ كَمَثَلِ الَّذِي يُصَلِّي مَلْفُوفًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ .
شعبہ مولیٰ ابن عباس رحمہ اللہ یا کریب مولیٰ ابن عباس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عبداللہ بن حارث بن ربیعہ کے پاس سے گزرے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے سر کے بال گندھے ہوئے اور پیچھے سے بندھے ہوئے تھے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پاس رک گئے، وہاں سے ہٹے نہیں اور ان کے سر کی گرہ کھولنے لگے، اور عبداللہ بن حارث انہیں کھولنے دیتے رہے یہاں تک کہ وہ اسے کھول کر فارغ ہو گئے، پھر وہ بیٹھ گئے۔ جب ابن حارث نماز سے فارغ ہوئے تو ان کے پاس آئے اور کہا: ”آپ نے ابھی میرے سر کے ساتھ جو کچھ کیا وہ کس وجہ سے کیا؟“ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اس شخص کی مثال جو اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے سر کے بال پیچھے سے بندھے ہوئے ہوں، اس شخص جیسی ہے جو (ہاتھ پاؤں) لپیٹ کر نماز پڑھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن حارث سے لیث بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“