المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8663
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَبِي النَّجِيبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : تَذَاكَرْنَا الْبَصَلَ وَالْكُرَّاثَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : ثَمَّ مَا هُوَ شَرٌّ مِنْهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَمَا هُوَ ؟ I " قَالَ : الثُّومُ ، أَفَتُحَرِّمُهُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " لَا ، وَمَنْ أَكَلَهُ فَلَا يَقْرَبِ الْمَسْجِدَ ، حَتَّى تَذْهَبَ رَائِحَتُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے پاس پیاز اور گندنا (کراث) کا ذکر کیا تو ایک آدمی نے کہا: ”اس سے بھی زیادہ بری چیز موجود ہے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”لہسن، اے اللہ کے رسول! کیا آپ اسے حرام قرار دیتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، (حرام تو نہیں) لیکن جو اسے کھائے وہ اس وقت تک مسجد کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“