المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8662
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى بَلَغَ عَشْرَ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِثَلَاثِ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ اضْطَجَعَ ، فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ ، وَكَانَ نَوْمُهُ نَفْخًا ، ثُمَّ نَادَاهُ الْمُؤَذِّنُ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَخَرَجَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے پاس گزاری، آپ ﷺ اٹھے اور دو دو رکعتیں پڑھتے رہے یہاں تک کہ دس رکعتیں پوری کیں، پھر تین رکعتیں وتر پڑھے، پھر لیٹ گئے اور سو گئے یہاں تک کہ خراٹے لینے لگے، اور آپ ﷺ کی نیند خراٹوں کے ساتھ ہوا کرتی تھی، پھر مؤذن نے آپ ﷺ کو فجر کی نماز کے لیے بلایا تو آپ ﷺ (مسجد کی طرف) نکل گئے اور (نیا) وضو نہیں کیا۔“