المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8661
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي لَيْلَةٍ ، فَإِذَا تَبَيَّنَ الْفَجْرُ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى جَنْبِهِ الْأَيْمَنِ ، حَتَّى خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات میں بارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے، پھر جب فجر ظاہر ہو جاتی تو دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے یہاں تک کہ نماز کے لیے (مسجد) تشریف لے جاتے۔