❮
❯
حدیث نمبر: 8660
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : احْتَرَقْتُ قَالَ : I " فَمَا ذَاكَ ؟ I " قَالَ : وَقَعْتُ بِامْرَأَتِي وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " تَصَدَّقْ I " قَالَ : مَا عِنْدِي شَيْءٌ ، فَجَلَسَ وَأَتَى إِنْسَانٌ يَسُوقُ حِمَارًا عَلَيْهِ طَعَامٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ آنِفًا ؟ I " ، فَقَالَ : هَا أَنَا ذَا قَالَ : I " خُذْ هَذَا ، فَتَصَدَّقْ بِهِ I " قَالَ : عَلَى أَحْوَجَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللهِ ؟ مَا لِأَهْلِي طَعَامٌ قَالَ : I " فَكُلُوهُ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں جل گیا (ہلاک ہو گیا)!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیسے؟“ اس نے کہا: ”میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے ہم بستری کر لی ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”صدقہ کرو۔“ اس نے کہا: ”میرے پاس کچھ نہیں ہے۔“ پھر وہ بیٹھ گیا، اتنے میں ایک شخص گدھا ہانکتا ہوا رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا جس پر کھانے کا سامان لدا ہوا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابھی جو جل جانے والا تھا وہ کہاں ہے؟“ اس نے کہا: ”میں یہاں حاضر ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ لے لو اور اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اپنے سے زیادہ محتاج پر صدقہ کروں؟ میرے گھر والوں کے پاس تو کھانے کو کچھ نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر تم لوگ ہی اسے کھا لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8660
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1112، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1946، 1947، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3528، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3099، 3097، 3098، 3100، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2394، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار]، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1759، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8141، 8142، 8146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25732، 27001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4663، 4809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9881، 12720، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3196»