المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8643
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمِ بْنِ زَيْدٍ ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْمُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُكَذَّبُ فِيهِ الصَّادِقُ ، وَيُصَدَّقُ فِيهِ الْكَاذِبُ ، وَيُخَوَّنُ فِيهِ الْأَمِينُ وَيُؤْتَمَنُ فِيهِ الْخَؤُونُ ، وَيَشْهَدُ فِيهِ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَشْهَدْ ، وَيَحْلِفُ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَحْلَفْ ، وَيَكُونُ أَسْعَدُ النَّاسِ بِالدُّنْيَا لُكَعَ بْنَ لُكَعٍ ، لَا يُؤْمِنُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں پر ضرور ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں سچے کو جھوٹا کہا جائے گا اور جھوٹے کو سچا مانا جائے گا، امانت دار کو خیانت کار ٹھہرایا جائے گا اور خیانت کرنے والے کو امین سمجھا جائے گا، آدمی بن بلائے گواہی دے گا اور بغیر مطالبے کے قسم کھائے گا، اور دنیا میں سب سے زیادہ خوش حال وہ کمینہ بن کمینہ ہوگا جو نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہوگا اور نہ اس کے رسول پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں لیث منفرد ہیں۔“