المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8644
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنِ اعْتَذَرَ إِلَى أَخِيهِ فَلَمْ يَعْذِرْ أَوْ يَقْبَلْ عُذْرَهُ كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ خَطِيئَةِ صَاحِبِ مَكْسٍ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ : I " الْمَكَّاسُ : الْعَشَّارُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا أَبُو عَمْرٍو الْعَبْدِيُّ ، وَلَا عَنْ أَبِي عَمْرٍو إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے بھائی سے معذرت کی اور اس نے اس کا عذر قبول نہ کیا، تو اس پر ناجائز محصول وصول کرنے والے کے گناہ جیسا گناہ ہوگا۔“ ابو الزبیر رحمہ اللہ نے کہا: ”مکاس سے مراد عشار (چنگی وصول کرنے والا) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الزبیر سے صرف ابو عمرو العبدی نے روایت کی ہے اور ابو عمرو سے صرف ابراہیم بن اعین نے، اس میں لیث منفرد ہیں۔“